روس کے مشرقی علاقے کمچٹکا ریجن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6 درجے ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹرزیرزمین بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، زلزلے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اورمتعدد افراد گھروں سے باہرنکل آئے۔زلزلہ پیما مراکزاورقدرتی آفات سے نمٹنے والے روسی ادارے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کرچکے ہیں۔حکام نے مقامی آبادی کواحتیاط برتنے اورہنگامی صورتحال میں محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
روس کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے خونفناک اورشدید جھٹکے
Aug 16, 2025 | 12:14