امریکی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر روس اور امریکا میں ٹھن گئی ،،،صدر باراک اوباما نے روس سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ،،این پی آر کو انٹرویو میں اوباما نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر کوئی غیر ملکی حکومت انتخابات کی سالمیت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے تو ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے ، اور ہم لیں گے ۔صدر اوباما نے مزید کہا انہوں نے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کو امریکا کے ممکنہ رد عمل سے آگاہ کردیا ہے۔، امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی پہلی بازگشت اکتوبر میں سنی گئی ،، انٹیلی جنس اداروں نے الزام عائد کیا کہ روس نے ڈیمو کریٹک نیشنل کمیٹی کی ای میلز ہیک کی تھیں ۔،آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ٹرمپ کی حیران کن کامیابی کے بعد اس معاملے نے پھر سر اٹھایا،،،گزشتہ ہفتے صدر اوباما نے سائبر حملوں کی تحقیقات کا حکم دیا ،،سی آئی اے نے بھی روسی دخل اندازی کا دعویٰ تھا کیا تاہم جب کانگریس نے بریفنگ لینا چاہی تو اُس نے انکار کردیا تھا ،،،ڈونلڈ ٹرمپ اور روس متعدد مرتبہ ان الزامات کی تردید کرچکے ہیں
امریکی صدر باراک اوباما نے انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا
Dec 16, 2016 | 15:07