برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تاریخ طے پاگئی
برطانوی شاہی محل کینسنگٹن پیلس کے ترجمان کے مطابق شادی 19مئی کو ونڈسر کیسل میں واقع سینٹ جارج چیپل میں منعقد ہوگی،،اس سے قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل رواں برس کرسمس ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ منائیں گےواضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی گذشتہ ماہ 27نومبرکو ہوئی تھی،،شادی کی تاریخ گزشتہ روز شاہی خاندان کے ذرائع نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے کیا۔