عدالت سے نااہلی کے بعد جہانگیر ترین نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

سپریم کورٹ سے نااہلی ،، جہانگیر خان ترین ،، نے پارٹی عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا ، عمران خان سندھ یاترا کے بعد اسلام آباد پہنچے تو سیدھا جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر گئے ،، جہاں دونوں میں ون آن ون ملاقات ہوئی ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال ہوا ، پارٹی معاملات پر بھی مشاورت ہوئی ، ملاقات کے بعد جہانگیر ترین نے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،استعفے میں جہانگیر ترین نے لکھا کہ عمران خان سمیت سخت احتساب کا سامنا کیا اور دونوں سرخرو ہوئے،نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی،اپنی سیاسی زندگی اور تحریک انصاف پر فخر ہے، عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے،مرتے دم تک برقرار رہے گی، پارٹی کارکنوں کی بے پناہ محبت اور حمایت حاصل رہی،سب کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کیساتھ مل کر تحریک انصاف کو سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا، لودھراں کے عوام کاشکر گزار ہوں،جنہوں نے مجھے اپنا لیڈر بننے کا اہل سمجھا، عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم کرتا ہوں،اخلاقی طور پر میرا پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں