تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے جہانگیر ترین کی نظر ثانی کی درخواست پر حتمی فیصلے تک سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی رکھنے کا فیصلہ کرلیا
عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،، رہنماؤں کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کا کرپٹ، گاڈ فادر اور سسلین مافیا سے کوئی موازنہ نہیں،، جہانگیر ترین نے محض اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دیا،، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو مالی بے ضابطگیوں سمیت ہر الزام سے پاک قرار دیا ہے،، جہانگیر ترین کے مستعفی ہونے کے فیصلے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،، اجلاس میں جہانگیر ترین کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جبکہ نظر ثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی رکھنے کابھی فیصلہ کیا گیا،، اجلاس میں حدیبیہ پیپر ملز کیس میں سابق چیئرمین نیب کے مقرر کردہ پراسکیوٹرز کی شریف خاندان سے ملی بھگت پر کڑی تنقید کی گئی،، شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں آئندہ لائحہ عمل کی تیاری کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی، اسد عمر، شفقت محمود ، فواد چوہدری اور ڈاکٹر بابر اعوان کمیٹی کا حصہ ہوں گے ،، کمیٹی آئندہ ہفتے حدیبیہ پیپر ملز کیس پر عمران خان کو آئندہ کا لائحہ عمل تجویز کرے گی