آرمی چیف نے 15 دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی
آرمی چیف قمر جاوید باجودہ نے تعلیمی و سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ حملوں میں 2 شہریوں سمیت 34 افراد شہید ہوئے تھے، سزائے موت پانے والے مجرموں کا کالعدم تنظیموں سے تعلق بتایا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کی سزائے موت کی آرمی چیف نے توثیق کر دی، دہشتگردی واقعات میں ملوث دیگر 20 افراد کو بھی سزائیں ہوں گی۔ دہشتگرد تعلیمی و سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔ مجموعی طور پر 34 افراد نے ان حملوں میں جام شھادت نوش کیا تھا جن میں 21 مسلح افواج، 9 ایف سی اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 2 شہری بھی ان وارداتوں میں لقمہ اجل بنے۔