6 جوانوں کی شہادت پر ایرانی سفیر کی طلبی:- دہشت گردوں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے : پاکستان
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے ایرانی سفیر کو دفترخارجہ طلب کر کے گزشتہ رات ایف سی کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر سے کہا گیا ہے کہ حکومت ایران واقعہ میںملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کرے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر سرحدی طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد بارڈر کے ایرانی حصے سے تھے ۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بارڈ کوآرڈینیشن میکنزم پر زور دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات 30 دہشت گردوں کے حملے میں 6جوان شہید اور 14زخمی ہوئے تھے۔ ایف سی جوان پاک ایران بارڈر پر پٹرولنگ ڈیوٹی کر رہے تھے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں زخمی اہلکار وں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔