سندھ میں سی این جی سٹیشنز آج رات 24 گھنٹے کیلئے دوبارہ بند ہو جائیں گے
کراچی میں چھ روز کے بعد گیس کا بحران کنٹرول ہوا تو شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان کے اعلان کے بعد سی این جی سٹیشنز معمول کے مطابق کھل گئے تاہم ہفتے وار تعطل کے سلسلے میں آج رات سی این جی سٹیشنز دوبارہ 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیئے جائیں گے۔چھ دن اذیت میں گزنے کے بعد کراچی والوں کی مشکل آسان ہو گئی، سی این جی سٹیشنز کھل گئے، گیس بحران بالآخر تھم گیا۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کی سوئی سدرن گیس کو یقین دہانی کے بعدسی این جی مالکان نے رات 8 بجے سٹیشنز کھول دیئے۔