سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے:- صدر مملکت
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم کرے، قوم پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی معترف ہے، قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیداراور متحد کیا۔ صدر عارف علوی نے سانحہ اے پی ایس شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم عہد کرے انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دے گی، سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے۔ صدرعارف علوی نے یوم شہدا اے پی ایس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی معترف ہے، قوماے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا۔