اے پی ایس شہدا کو خراج عقیدت ، ورسک روڈ پشاور میں تقریب کا اہتمام,پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
آرمی پبلک سکول اور کالج کے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اتوار کے روز وارسک روڈ پشاور میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کے آغاز پر شہدا کے درجات کی بلند کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے یا د گار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے ایصال ثواب کےلئے دعا مانگی۔
بعد میں وہ سکول کے احاطے میں شہدا کے خاندانوں، مقامی افراد، سکول کے بچوں اور عملے کے ساتھ قرآن خوانی میں شریک ہوئے۔