مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے,مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا بھر میں اجاگر کریں گے:وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم بے گناہ 14کشمیریوں کی قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادتوں کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم دنیابھر میں اجاگر کریں گے ۔اتوار کی شام اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے ۔کشمیر کے مسئلے کاحل تشدد سے نہیں مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔پلوامہ میں14 معصوم کشمیروں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیابھر میں اجا گر کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کاوعدہ پورا کرے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق ہونا چاہئے ۔