ڈی جی ایف ڈبلیو او کا گلگت،سکردو شاہراہ پر تعمیر کردہ 5پلوں کا افتتاح
فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل انعام ملک حیدر اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجرجنرل احسان محمود خان نے آج گلگت سے سکردو سڑک پر حال ہی میں تعمیر کئے گئے پانچ نئے پلوں کا افتتاح کیا ہے۔
گلگت بلتستان کے تعمیرات کے وزیر ڈاکٹر محمد اقبال وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔