حکومت ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے:وزیر داخلہ
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ ننکانہ صاحب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد دی۔وزیر داخلہ نے اقلیتوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اقلیتیں برابر کی شہری ہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں