صدر کاجدید تعلیم کے فروغ کی ضرورت پر زور
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کےلئے جدید تعلیم کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے آج (پیر) اسلام آباد میں برٹش کونسل کے زیر اہتمام آئی ایل ایم پوسی بل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کو نچلی سطح پر تعلیم دینے کےلئے بروئے کار لایا جانا چاہیے۔ صدر نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم بارے سوچ کو بھی تبدیل کرنا اہم ہے اور انہیں مکمل طور سے زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔