پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ کے سامنے دھماکا

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں ہائیکورٹ کے گیٹ کے سامنےدھماکا ہوا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ حکام کےمطابق پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ کے سامنے دھماکے کی اطلاع ملی ہے ، پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے،دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سےہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔