آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،تفصیلی فیصلہ جاری
سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کیس کابنیادی سوال قانون کی بالادستی کاتھا، تاریخ میں پہلی مرتبہ آرمی چیف کی تعیناتی اور ریٹائرمنٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔حکومت نے قوانین پر عمل کرنا ہے افراد کو دیکھنا ہے ۔اب معاملہ پاکستان کےمنتخب نمائندوں کی طرف ہےکہ وہ قانون سازی کریں۔ یادرکھیں کہ ادارےمضبوط ہوں گےتوقوم ترقی کرےگی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اضافی نوٹ بھی تحریر کیا اور لکھا کہ میں منصور علی شاہ کے لکھے گئے فیصلے سے متفق ہوں۔پاکستان کی مخصوص تاریخ میں آرمی چیف کئی معنوں میں طاقتور پوزیشن رکھتےہیں،چیف جسٹس نے لکھا کہ بے لگام طاقت اور پوزیشن بے ضابطہ اختیارات کی طرح خطر ناک ہے ۔