سیلفی کاجنون۔۔۔۔ یا موت کا بولاوا۔۔۔۔ خطرناک شوق نے ایک اورجان لے لی

Feb 16, 2017 | 13:39

سیلفی کا خطرناک شوق یا جنون ،، پاکستان میں ایک اور زندگی سیلفی نے نگل لی ،، خانیوال میں فرید آباد کے قریب خاتون نے ٹرین کی پٹڑی پر بیٹھ کر ٹرین کیساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی تو وہ خود ٹرین کی زد میں آ گئی ،، عینی شاہدین کے مطابق خاتون بہت دیر سے ٹرین کے انتظار میں تھی ،، جیسے ہی تیزگام وہاں سے گررنے لگی تو خاتون نے موبائل فون نکال کر ٹرین کیساتھ تصویر لینے کی کوشش کی ،، اسی دوران وہ ٹرین کی بوگی سے ٹکرا گئی،، واقعے کے فوری بعد خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ،، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی دونوں ٹانگیں ،، دونوں بازو اور سر پر گہری چوٹیں آئیں ،، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خاتون کا آپریشن کیا جا رہا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں ،، ریلوے پولیس نے خاتون کا موبائل قبضے میں لے لیا ،، جس کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں ،،

مزیدخبریں