لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں خود کش دھماکے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا

Feb 16, 2017 | 23:37

وقت نیوز کے پروگرام "اپنا اپنا گریبان" میں ڈی سی او جام شورو منور علی نےانکشاف کیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور خاتون زائرین کے روپ میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں داخل ہوئی۔اُس کو روکنے کی کوشش کی گئی مگر وہ لڑ جھگڑ کر احاطے میں داخل ہوگئی۔ جہاں اُس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آور خاتون بظاہر کوئی غیر ملکی لگتی تھی،تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

مزیدخبریں