سیہون دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے طورخم بارڈر کو سیل کر دیا

Feb 16, 2017 | 23:44


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان، اور، افغانستان کی سرحد طور خم بارڈر کو فوری سیل کر دیا گیا۔۔ بارڈر سیل کرنے سے پاکستان گیٹ پر ہر قسم کی نقل و حرکت بند ہو گئی۔۔ پاک افغان سرحد پر طورخم کے مقام پر سال دو ہزار سولہ میں طورخم گیٹ بنایا گیا، جسے بعد میں پاکستان گیٹ کا نام دیا گیا۔۔ پاکستان گیٹ کی تعمیر کا مقصد پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کا نظام وضح کرنا، دہشت گردی، اور، سمگلنگ جیسے مسائل پر قابو پانا تھا۔۔ گیٹ سرحد سے سینتیس میٹر اندر پاکستانی حدود میں تعمیر کیا گیا۔۔ پاکستان گیٹ کی تعمیر پر افغانستان کی طرف سے شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔۔ طور خم کے راستے روزانہ چالیس سے پچاس ہزار افراد بغیر کسی رکاوٹ، اور، پوچھ گچھ کے سرحد عبور کرتے تھے

مزیدخبریں