جیکب زوما نے قوم سے خطاب کے دوران عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقی صدرجیکب زوما نے ٹی وی پرقوم سے خطاب کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔انھوں نے حکمران جماعت افریقی نیشنل کانگریس کی سربراہی بھی چھوڑنے کا اعلان کیا۔جیکب زوما کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پارٹی کے کہنے پرنہیں بلکہ ملک کی بہتری کی خاطرعہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔دوہزارنو کے بعد مسند اقتدارسنبھالنے والے جیکب زوما کوکرپشن سکینڈل،معیشت کی بدحالی اوربےر وزگاری میں اضافے جیسے الزامات کا سامنا تھا۔ان کی صدارتی مدت آئندہ سال مکمل ہونا تھی۔جیکب زوما پرنہ صرف اپوزیشن بلکہ ان کی اپنی جماعت کی جانب سے مستعفی ہونے کا دباؤتھا۔جیکب زوما کے بعد نائب صدرسیرل رامافوسا نے جنوبی افریقہ کے صدرکا عہدہ سنبھال لیا۔