مریکی وزیرخارجہ کی لبنان میں صدرمائیکل عون اورسعد الحریری سے ملاقاتیں
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن لبنان کے ایک روزہ دورے پربیروت پہنچے جہاں انھوں نے لبنانی صدرمائیکل عون سے ملاقات کی۔اس موقع پرریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ لبنان کے جنوبی بارڈرکوپرامن بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔لبنان اوراسرائیل کے درمیان گیس کے تنازع پرپرامن معاہدے کے خواہش مند ہیں۔اگردونوں ملکوں کے درمیان کوئی معاہدہ ہوجاتا ہے تواس کا فائدہ ہمسایہ ممالک کوبھی ہوگا۔امریکی وزیرخارجہ نے لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری اورلبنانی پارلیمنٹ کے سپیکرسے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں لبنان اوراسرائیل کے درمیان تیل اورگیس کے ذخائرکے تنازع پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل لبنان پہنچنے پرمیڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ لبنان کے جنگجوگروپ حزب اللہ کوبیرون ملک کارروائیوں کوترک کردینا چاہیے