سینیٹ نے امریکی صدر کے امیگریشن بل کو مسترد کردیا
امریکی عدالت کے بعد سینیٹ نے صدر ٹرمپ کو جھٹکا دے دیا،،حکومت کا امیگریشن بل مسترد کردیا،،ری پبلکن سینیٹرز بل کی منظوری کے لیے درکار ساٹھ ووٹ حاصل نہیں کرسکے،،ایوان میں بل پر بحث کے دوران ارکان تقسیم دکھائی دیئے،،اور حکومت کی بھرپور لابنگ کے باوجود صرف انتالیس ووٹرز کی حمایت ہی حاصل کرسکے،،یہ بل امریکا میں خاندان کے افراد کو یکجا کرنے سے متعلق امیگریشن نظام کو ایک نئے سسٹم میں تبدیل کرنے کےلیے تھا،،جس کی بنیاد پوائنٹس پر رکھی گئی تھی،،اور اس کو "میرٹ امیگریشن" کا نام دیا گیاتھا،،اس سسٹم پر برطانیہ،،کینیڈا اور آسٹریلیا میں عمل کیا جارہاہے،،جب کہ جرمنی بھی پوائنٹس سسٹم پر مبنی یہ نظام جلد ہی شروع کرنے والا ہے،،