وزن کم کریں اور انعام پائیں، متحدہ عرب امارات میں انوکھی سکیم کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں (یو اے ای) میں موٹاپے سے پریشان شہریوں کے لیے وزن کم کرنے کی انوکھی سرکاری اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ فنانشنل نیٹ ورک (MENAFN) کی رپورٹ کے مطابق اس سکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے اشتراک سے راس الخیمہ ہسپتال نے کیا جس کے تحت فی کلو وزن کم کروالوں کو انعام دیا جائے گا۔ سکیم کے تحت وزن کم کرنے والے شہریوں کو فی کلو وزن کم کرنے پر 500 درہم یعنی 15 ہزار پاکستانی روپے تک کا انعام دیا جائے گا۔ سکیم کا آغاز 17 فروری سے کیا جائے گا جو 28 اپریل تک جاری رہے گی۔