لاہورہائیکورٹ کےجسٹس امین الدین خان پرمشتمل سنگل رکنی ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت کی
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس امین الدین خان پرمشتمل سنگل رکنی ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت کی،اسحاق ڈار کے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے کسی قانونی جواز کے بغیر کاغذات نامزدگی مسترد کئے،،،کاغذات نامزدگی میں تمام تفصیلات فراہم کیں،جبکہ اپنے اثاثے بھی ظاہر کئے،اسحاق ڈار کےوکیل نےاستدعا کی کہ ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ن لیگی امیدوارحافظ عبدالکریم کےوکیل نےٹربیونل کو بتایا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی قانونی جواز کے بغیر ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اختیار نہیں تھا،ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے،لہذا ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،جس پرالیکشن ٹربیونل نے نےریٹرننگ افسر پنجاب کوسترہ فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔