یونان کے سابق وزیراعظم کی موجودہ وزیراعظم خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمہ چلانے کی درخواست
یونان کے سابق وزیراعظم انتونس ساماراس نے عدالت میں وزیراعظم الیکسس سپراس، نائب وزیر انصاف اور ان کے بعض ساتھیوں کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، مختلف جرائم سرزد کرنے، فرائض سے غفلت برتنے اور دوسرے افراد کو بدنام کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست دی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتونس ساماراس نے عدالتی درخواست میں دو ایسے گواہوں کو بھی پیش کرنے کا حوالہ دیا ہے اس وقت ان کے نام مخفی رکھے گئے ہیں۔ دوسری جانب انتونس ساماراس اور ان کے دور حکومت کے دس حکومتی اہلکاروں کے خلاف مبینہ رشوت ستانی کے الزام کی تفتیش پارلیمان سے کرانے کی قرارداد پیش کر دی گئی ہے۔