ایک خط پر اس کی مرضی کا ریلیف دیا گیا، جبکہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے: رانا ثناء اللہ
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالیہ سمیت تمام ادارے ہمارے لیے قابل احترام ہیں،، انہوں نے کہا کہ راؤانوار400سے زائدافرادکےقتل میں ملوث ہے،، آج بھی راؤانوارکی پیشی کیلئےانتظارکیا گیا،،، ایک خط پراس کی مرضی کاریلیف دیاگیا، دوسری طرف نوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالاجارہاہے،ہمارا مقصد کسی کی عزت کم کرنا ہے ہمارے لئے پاکستان کی عدلیہ اور تمام ادارے باعث عزت ہیں، آئین اور قانون کے مطابق ان کا احترام کرتے ہیں، عوام نوٹس لیتے ہیں تواس میں مہلت نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں کی عزت نہیں ہوگی توباقی لوگوں کی عزت پربھی فرق پڑیگا،، ترقیاتی ایجنڈامسلم لیگ ن کاایجنڈاہے،، تین مرتبہ قوم نے جسے اپنا لیڈر منتخب کیا، اب ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا تو دنیا میں کیا عزت ہو گی۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پنجاب کی ٹیم کےکپتان ہیں،، لودھراں میں مسلم لیگ کو بڑی کامیابی ملی،، بھارت اس لئے شیطانی نہیں کرتا کیونکہ ہم ایٹمی قوت ہیں۔ بھٹو نے جو خواب دیکھا تھا نواز شریف نے اسے عملی جامہ پہنایا نواز شریف ملک ملک کے دفاع کو قابل تسخیر بنا دیا،،