سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف رہائی کے بعداسلام آباد سےلاہور پہنچ گئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف رہائی کے بعد اسلام آباد سے نجی ائیرلائن کی پرواز385 سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ ائیرپورٹ کے اندر اور باہر نون لیگی کارکنان کی بڑی تعداد اور رہنماوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا، کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ شہباز شریف کے ائیرپورٹ پہنچتے ہی کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ شہباز شریف کے حق میں کارکنان نے خوب نعرے بازی کی گئی۔ کارکنوں کی جانب سے شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے گئے۔ شہباز شریف سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ سے اپنی رہائش ماڈل ٹاؤن چلے گئے۔ شہباز شریف کی آمد کے موقع پر ائیرپورٹ کے اندر اور باہر اے ایس ایف کے جوان اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی