امریکا میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک، کئی زخمی
الینوائے کے شہر شکاگو میں مسلح شخص نے اندھا دھن فائرنگ شروع کردی جس کے باعث کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا، واقعے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جبکہ مغربی شکاگو میں قائم اسکول کے طالب علموں کو اسکول میں ہی رہنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق سات افراد زخمی جبکہ ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی، ملزم سے تفتیش بھی جاری ہے، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔