پلوامہ حملہ: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد کا کہناہےکہ پلوامہ حملے کا فائدہ مودی کو ہوا ہے کیونکہ وہ الیکشن ہاررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 44 بھارتی فوجی ہلاک . فواد چوہدری نے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر عائد کیے گئے بھارت کے تمام الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ ’بھارت میں یہ روایت ہے کہ وہ اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے الزامات لگانا شروع کردیتا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ پلوامہ میں حملہ 130 کلو میٹر اندر ہوا ہے حالانکہ نہ گاڑی، نہ دھماکا خیز مواد اور نہ ہی حملہ آور کا تعلق پاکستان سے ہے۔