آشیانہ اقبال کیس: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع
لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع کردی۔ خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، عدالت کے باہر کنٹینر لگا کر راستے بند کردیے گئے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نیب حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سیکیورٹی میں خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا جو ان کی ساتویں پیشی تھی۔ پیراگون کیس: درخواست ضمانت کی منسوخی پر نیب نے خواجہ برادران کو گرفتار کرلیا