نواز شریف اسپتال میں تمام سہولتوں سےمطمئن ہیں‘ عارف تجمل
لاہور: پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل نہیں کرسکتے، مشورہ ضرورکیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے کہا کہ حکومت نے بہترین علاج کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ عارف تجمل نے کہا کہ ہمارے پاس جوسہولتیں ہیں وہ بھرپورطریقے سے دیں گے، نواز شریف اسپتال میں تمام سہولتوں سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل ہسٹری کوکسی سے شیئرکرنا مناسب نہیں ہے، ذاتی معالج کو بورڈ میں شامل نہیں کرسکتے، مشورہ ضرورکیا جاسکتا ہے۔ عارف تجمل نے کہا کہ بورڈ کے ڈاکٹرزہسٹری نہیں دیکھ لیتے، لائحہ عمل طے نہیں ہوگا۔