شہبازشریف اور مریم نوازکی جناح اسپتال آمد
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز جناح اسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اور مریم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال پہنچ گئے۔ شہبازشریف اور مریم نواز جناح اسپتال میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی عیادت کریں گے۔ مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈکی سفارشات تھیں نوازشریف کوکارڈیک اسپتال لے جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سفارشات کے باوجود جس طرح اسپتال لایا گیا اس پرتشویش ہے، میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس جناح اسپتال لے جایا گیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا نوازشریف کو پی آئی سی لے جانا چاہیے تھا جس پرمریم نواز نے کہا کہ جی نوازشریف کو جناح اسپتال کے بجائے پی آئی سی لے جانا چاہیے تھا۔