الیکشن کمیشن نے پی پی 218 ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 218ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 31 مارچ کو ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 218ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 31 مارچ کو ہو گی ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار21 سے 23 فروری تک کاغذات جمع کرا سکیں گے ،امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 25 فروری کو جاری کی جائے گی ۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات5 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔واضح رہے کہ نشست تحریک انصاف کے ایم پی اے مظہرعباس راںکے انتقال پرخالی ہوئی تھی۔