آصف زرداری کی شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد
صدرآصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کورہائی پرمبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف کی رہائی جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے ،پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کوبااختیاربنانے کیلئے آوازبلندکرتی رہے گی ۔تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کے روزسابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں شہبازشریف کورہائی پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے حکومتی اقدام کوجمہوریت کیلئے نیک شگون قراردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،صرف الزام کی بنیادپرکسی کوجیل میں رکھنامناسب نہیں ہے ۔حالانکہ الزامات کی سیاست سے نقصان ملک کاہی ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کوبااختیاربنانے کیلئے پیپلزپارٹی ہمیشہ اپنی آوازبلندکرتی رہے گی ،کیونکہ اختلاف رائے جمہوریت کااہم جزوہے لیکن آئین کی حفاظت کرناہم سب کافرض ہے اوراٹھارویں ترمیم سے وفاق مضبوط اورمستحکم ہوگا۔