ایک ہفتہ میں 3896000عمرہ ویزے جاری، پاکستانی بدستور سرفہرست6لاکھ83ہزار 317 جاری ہوئے
ایک ہفتہ میں سعودی عرب نے کل 3896000عمرہ ویزے جاری،جن میں سے سب سے زیادہ پاکستانیوں کو6لاکھ83ہزار 317جاری کئے گئے ۔3454398 معتمرآئے اور 3023105عمرہ و زیارت کرکے رخصت ہوئے جبکہ 431293معتمر مملکت میں موجود ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے2جمادی الثانی سے 9جمادی الثانی 1440ھ تک 3896000عمرہ ویزے جاری کئے ہیں۔
اب تک 3454398 معتمر ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔ ان میں فی الوقت 431293 معتمر مملکت میں موجود ہیں جبکہ 3023105عمرہ و زیارت کرکے رخصت ہوچکے ہیں۔ اب تک پاکستان اپناریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہے سب سے زیادہ معتمر پاکستان سے جارہے ہیں ۔انکی تعداد 6لاکھ83ہزار 317ریکارڈ کی گئی۔
انڈونیشیا دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے 564273 معتمر آئے۔ ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے جہاں سے 373781معتمرین مملکت پہنچے۔ یمن چوتھے، ملائیشیا پانچویں، مصر چھٹے ، ترکی ساتویں ، الجزائر آٹھویں، اردن نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔