سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا ایک سیاسی بحران ہے ، دو سو ارب نہ سہی کم از کم دو سو سے زائد عرب تو آ رہے ہیں: فوادچوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد وچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے پر کیا بلائیں ان کے مرکزی رہنما ء بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں فواد وچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جو باقی رہنما ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں ، انھیں بلانا نہ بلانا برابر ہے،اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا ایک سیاسی بحران ہے۔ آگے جا کے کوئی نئی لیڈرشپ ابھرے تو ابھرے۔دریں اثناء ایک نجی ی وی انٹرویو میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر مواصلات مراد سعید کا دوسو ارب پاکستان لانے کا وعدہ پورا ہوگیا ۔سعودی مہمانوں کی آمد پر از رائے مذاق انہوں نے کہا کہ دو سو عرب سے زائد پاکستان آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو سو ارب نہ سہی کم از کم دو سو عرب تو آ گئے ہیں۔سارے وعدے پورے کریں گے ارب کی بجائے عرب آتے رہیں گے۔