سعودی ولی عہد کا دورہ پوری پاکستانی قوم کیلئے انتہائی مسرت کا باعث ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادے کا دورہ پوری پاکستانی قوم کیلئے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ معاہدوں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلی نے کہا کہ وسیع سعودی سرمایہ کاری غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی اور اس سے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور مضبوط ہونگے۔