سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان پہنچ گئے،سیاسی و عسکری قیادت سےملاقاتیں طے
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور حکام نے انتونیو گوتریس کا استقبال کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور 6 بجے مشترکہ پریس کانفرنس ہو گی۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔پاکستانی قیادت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیرکے تمام پہلوؤں سے آگاہ کرے گی۔انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن میں شریک ہوں گے۔ پیر کو دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے افغان مہاجرین میں شرکت کریں گے۔ صدر مملکت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اعزاز میں عشایہ دینگے۔18 فروری کو سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور جائیں گے جہاں وہ لمز یونیورسٹی میں طلباء سے ملیں گے۔سیکریٹری جنرل یون این پولیو مہم کا آغاز کرینگے، وہ بادشاہی مسجد بھی جائیں گے، انتونیو گوتریس نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہ پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شامل ہے، دنیا میں امن کوششوں میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ امن کے لیے خدمات انجام دینے پر پاکستانی عوام سے تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔