مقبوضہ وادی کو بھارتی جیل بنے 196 روز ہوگئے
مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے ایک سو چھیانوے روز ہوگئے،جموں وکشمیر پیپلزموومنٹ کے چیئرمین شاہ فیصل پر بھی کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کردیا۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے سابق آئی اے ایس افسر اور جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل پر بھی پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کردیا ہے۔ شاہ فیصل وادی سے تعلق رکھنے والے آٹھویں سیاسی لیڈر ہیں جن پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب مسلم دشمن شہریت قانون کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج جاری ہے، چنئی میں پولیس نے پرامن مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے، جبکہ پر امن مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے