پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے 15 ووٹ درکار
ایف اے ٹی ایف کا باقاعدہ اجلاس کل سے شروع ہوگا،گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو پندرہ ووٹ درکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا افتتاحی اجلاس آج پیرس میں ہوگا، اجلاس میں شرکت کے لئے وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد پیرس پہنچ چکا ہے،پاکستانی وفد میں وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک کے حکام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا پانچ روزہ باقاعدہ اجلاس کل سے شروع ہوگا،اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا