لیبیا کے حوالے سے ایردوآن کے الزامات پر روسی نائب وزیر خارجہ کا جواب
شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں تنازع کے پس منظر میں انقرہ اور ماسکو کے درمیان الزامات کا تبادلہ جاری ہے۔
اگرچہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ہفتے کے روز میونخ سیکورٹی کانفرنس میں خطاب کے دوران باور کرایا کہ روس اور ترکی کے درمیان تعلقات اچھے ہیں۔ تاہم ترکی کے صدر کا حالیہ بیان دونوں ملکوں کے بیچ اختلافات کو جنم دے سکتا ہے۔ رجب طیب ایردوآن نے اپنے بیان میں کہا کہ روس ،،، لیبیا میں تنازع کو چلا رہا ہے۔ایردوآن کے بیان کے جواب میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے زور دے کر کہا کہ ہے کہ رجب طیب ایردوآن کا دعوی حقیقت سے دور ہے۔ بوگدانوف مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی کے منصب پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ہفتے کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ "(ایردوآن کی) یہ بات حقیقت سے موافقت نہیں رکھتی ،،، نہ جانے یہ بات کون لے کر آیا ہے؟"۔