جاپان کے 113 سالہ معمر شخص کا نام گنیز بک میں شامل
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جاپان کے 113 سالہ معمر شخص کو دنیا کا بزرگ ترین شخص قرار دے دیا۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق گنیز بک آف ورلڈریکارڈ کی جانب سے انہیں تین روز قبل دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا۔ دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے چتی تسو واتانبے 1907 کو شمالی جاپان کے علاقے نگاتا میں پیدا ہوئے ان کے 6 بچے ہیں جو تاحال حیات ہیں۔