یورپی صارفین کے مقابلے میں کم درجےکی پرائیویسی پالیسی پر واٹس ایپ سے جواب طلب, واٹس ایپ کو نوٹس جاری
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے پرائیویسی سے متعلق متعدد درخواستوں پر مرکزی حکومت اور واٹس ایپ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتیوں کے لیے یورپی صارفین کے مقابلے میں کم معیار کی پرائیویسی پالیسی پر واٹس ایپ اور مرکزی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ آپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے بعد بھارتی صارفین میں رازداری کے متعلق بہت زیادہ خدشات پائے جاتے ہیں۔عدالت کا کہنا ہےکہ اگرچہ آپ کی کھربوں ڈالر کی کمپنی ہوگی ،لیکن لوگوں کی رازداری کا تحفظ پیسوں سے زیادہ اہم ہے۔مختلف درخواستوں میں واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کمپنی بھارتی صارفین کا ڈیٹا شیئر کرے گی اور یہی پالیسی سوائے یورپی ممالک کے دیگر ملکوں کے لیے بھی ہے۔