زیتون کے پتے کینسر، کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیتون کے پتے کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو بھی کم کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہم میں سے اکثر لوگ زیتون کے مزیدار پھل کھانے کی خواہش کرتے یا اسکا خالص تیل استعمال کرتے ہیں۔ زیتون اور زیتون کے تیل کے ذائقے اور فوائد پر تو سبھی متفق ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ زیتون کے پتے بھی خاصے فوائد کے حامل ہیں۔