علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کے لئے ابرار الحق میدان میں آگئے

معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کے ٹو پر لاپتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا دیرینہ خواب پورا کرنے میدان میں آگئے۔ ابرار الحق نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے گاﺅں میں اسکول بنوانا چاہتے تھے۔ گلوکارنے کہا کہ علی سدپارہ کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ان کے گاﺅں میں اسکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو جلد قائم ہوگا۔