یورپی یونین سفیر کی جانب سے واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تکنیکی معاونت کی پیشکش
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے یورپی یونین کی سفیراندرولا کمینارا (Mrs. Androulla Kaminara) کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور،تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال یورپی یونین کی سفیر کی جانب سے واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تکنیکی معاونت کی پیشکش ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق پاکستان او ریورپی یونین کے ممالک کے مابین انتہائی دوستانہ اور معاشی تعلقات موجود ہیں - سماجی شعبوں کی بہتری کے حوالے سے یورپی یونین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں - یورپی یونین پاکستان کاایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے - یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں - ان تعلقات میں بہتری سے عوام کو فائدہ پہنچے گا- جی ایس پی پلس کے حوالے سے پاکستان نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان میں بلاامتیاز سب شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ہماری توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر ہے زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کی بےپناہ گنجائش ہے ۔ یورپی یونین کی جانب سے ان سیکٹرز میں ٹیکنالوجی کی فراہمی کا خیرمقدم کریں گے۔ معاشرے سے انتہاپسندانہ رجحانات کے خاتمے کیلئے نظریاتی وفکری محاذ پر بھی انقلابی اقدامات کئے ہیں - ہر قدم پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کی جانب اٹھ رہاہے - وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس سفر کی جانب گامزن ہے جس کا خواب قائدؒ او راقبالؒ نے دیکھا تھا- تحمل،برداشت، بھائی چارے اور رواداری پر مبنی پاکستان ہماری منزل ہے- پاکستان نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی ہے۔سفیر یورپی یونین پنجاب حکومت کے ساتھ واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔سفیر یورپی یونین چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھیں