بنگلہ دیشی ملازمہ کے قتل میں سعودی خاتون کو سزائے موت کی سزا

سعودی عرب کی ایک عدالت نے بنگلہ دیش کی ایک خاتون ملازمہ کو قتل کرنے کے جرم میں ایک سعودی خاتون کو سزائے موت سنا دی ہے، سعودی خاتون کے خاوند اور بیٹے کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں،مجرم خاتون کے خاوند کو متاثرہ بنگلہ دیشی خاندان کو پچاس ہزار ریال ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، ان دونوں کو شواہد مٹانے اور بنگلہ دیشی ملازمہ کو طبی امداد فراہم نہ کرنے جیسے الزامات کا سامنا تھا۔عالمی مےڈےا کے مطابق بنگلہ دیشی ملازمہ کو تشدد کرتے ہوئے دو سال قبل ہلاک کیا گیا تھا، ، سعودی عرب میں اکثر ایسے الزامات سامنے آتے رہتے ہیں کہ وہاں نجی سطح پر غیرملکی ملازمین کا استحصال کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔