سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا مسلسل 2 روز سے رحجان ،سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملکی معیشت کے حوالے سے مثبت اعشاریے اثر انداز ہونے لگے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق جاری اجلاس کے دوران بھی مثبت اطلاعات نے سرمایہ کاروں کو ٹریڈنگ کے دوران دلچسپی لینے کی طرف راغب کیا۔سرمایہ کاروں کو ایک مرتبہ پھر 80 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔