مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاسپورٹ کے بجائے ٹریول ڈاکومنٹ جاری کرینگے تاکہ وہ وطن واپس آئیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا مریم نواز نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا ہے وہ بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کررہی ہیں ۔ حکومت کی طرف سے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت قطعی نہیں دی جائے گی۔