وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی دو روزہ دورے پر مصر روانہ ہوگئے
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی دو روزہ دورے پر مصر روانہ ہوگئے ہیں۔انہیں اس دورے کی دعوت ان کے مصری ہم منصب نے دی ہے ۔انہیں اس دورے کی دعوت ان کے مصری ہم منصب نے دی ہے ۔مصر روانگی سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر میں اپنے قیام کے دوران وہ جامع الاظہر کا بھی دورہ کریں گے اور ہماری خواہش ہے کہ تعلیم کے شعبے میں ان کے تجربے سے استفادہ کیاجائے ۔